کور کمانڈر کانفرنس کا پاکستان میں عدم استحکام کی بھارتی کوششوں پر شدید اظہار تشویش

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک ، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فورم نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا بھی ایک جامع جائزہ لیا اور ملکی داخلی سلامتی ، سرحدوں سمیت ایل اوسی ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم نے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کی تنظیموں کی مالی اعانت میں ملوث ہونے، سی پیک کو سبوتاژکرنے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے دہشتگردوں کی تربیت خطے میں امن و سلامتی کے منافی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *