‘چند عناصر مخصوص ا یجنڈے کے لیے لاشوں کا استعمال کررہے ہیں’ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بھی میدان میں آگئے

کوئٹہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ چند شر پسند عناصر مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لاشوں کا استعمال کررہے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ کچھ عناصر نے مقتول کان کنوں کی میتیں لواحقین کی مرضی کے خلاف زبردستی دھرنے کے مقام پر منتقل کیں۔
عبدالخالق ہزارہ نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مچھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین نے اگلے روز ہی اپنے پیاروں کی میتوں کو دفنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پیر کوکچھ لوگ زبردستی میتوں کو اٹھا کر دھرنے کے مقام پر لے گئے، انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے کے لیے میتوں کو استعمال کر رہے ہیں۔تدفین کے فوری بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کوئٹہ کے لئے روانہ ہوں گے : قاسم سوری عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کے منتظمین اور لواحقین کے مطالبات الگ الگ ہیں، ہم لواحقین کے مطالبات کو مانتے ہیں لیکن منتظمین کے مطالبات کو نہیں کیونکہ ان کے مطالبات آئین کے ٹکراؤ کا باعث ہیں، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے منتظمین کے کئی مطالبات کے بارے میں شہداء کے لواحقین کو علم ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو سیاسی رہنما ہمارے دکھ میں شریک ہورہے ہیں ان کے دور حکومت میں بھی ہم پر حملے کیےگئے جس میں ہزار برادری کے 1980افراد شہید ہو چکے لیکن تب کسی نے ہمارے زخموں پر مرہم نہ رکھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *