پاکستان کیخلاف سیریز کا آئی پی ایل سے تصادم، جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ..

جوہانسبرگ پاکستان سے ہوم سیریز کے آئی پی ایل کے شیڈول سے تصادم نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پروٹیز بورڈ اپنے انٹرنیشنل شیڈول کے ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ سے تعلقات کو بھی متاثر نہیں کرنا چاہتا ہے، پاکستان سے محدود اوورز کی سیریز اپریل میں شیڈول ہے لیکن اسی عرصے میں آئی پی ایل نے بھی شروع ہونا ہے جس کے لیے کگیسو ربادا، کوئنٹن ڈی کک، فاف ڈوپلیسی اور اینرچ نورکیا سمیت کئی جنوبی افریقی سٹارز نے مختلف فرنچائزز سے معاہدے کررکھے ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ پروٹیز بورڈ سے زیر معاہدہ پلیئرز کگیسو ربادا،کوئنٹن ڈی کوک،فاف ڈوپلیسی اور اینریچ نورٹجے کو آئی پی ایل میں بھی ذمہ داریاں نبھانی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی بھرپور کوشش یہی ہوگی کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے لیکن انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ دوسری صورت میں معاملات کافی الجھ بھی سکتے ہیں۔گریم سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے ریلیز کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پوری توجہ اس بات پر مرکوز کر رکھی ہے کہ آئی پی ایل کا آغاز کب ہوگا البتہ وہ انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کیلئے جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ سے بات چیت کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *