پاکستان کا قومی ترانہ انگریزی اسٹائل میں گانا چاہتی ہوں

لاہور چار دن سے اوپر ہو گئے پی ایس ایل 6کے گانے نے دو ریکارڈ قائم کر دیے ہیں ایک تو اسے سب سے زیادہ دیکھا جا رہا ہے جس سے سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسرا اس گانے کو لے کر جس قدر میمز بنائی گئیں ہیں اس سے قبل شاید ہی کسی گانے کے لیے اتنی میمز بنائی گئی ہوں۔سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ پی ایس ایل کے گانے کے لیے تو نصیبو لال پر تنقید کی گئی ہے مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی گائیں۔
مگر یہ وقت بتائے گا کہ قومی تران گانے پر لوگ نصیبو لال کو داد دیتے ہیں یا پھر اس پر بھی میمز ہی بنائی جاتی ہیں۔ پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی گائیں گی۔جبکہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز کی آواز میں پی ایس ایل 6 کا گانا 6 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔گانے کو محض 4 دن میں اب تک 50 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔جہاں ’گروو میرا‘ میں عام شائقین نے نصیبو لال کی آواز پر برہمی کا اظہار کیا تھا، وہیں ہزاروں مداحوں، شوبز و میوزک سے وابستہ شخصیات سمیت اہم سیاسی، سماجی و اسپورٹش شخصیات نے نصیبو لال کے انداز کو سراہا تھا۔’گروو میرا‘ پر ملے جلے رد عمل کے اظہار کے بعد نصیبو لال نے لاہور میں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ایس ایل 6 کے گانے کی تیاری اور اس میں آواز کا جادو جگانے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔نصیبو لال نے کا کہنا تھا کہ ’گروو میرا‘ کافی مشکل تھا، تاہم انہوں نے اسے چیلنج سمجھ کر گایا۔انہوں نے ’گروو میرا‘ کو اب تک کے گائے جانے والے مشکل ترین گانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر خدا کی مہربانی ہے کہ ان کے گانے اور انداز کو سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ گانے کی آڈیو کے بعد ویڈیو کو فلمانے میں بھی مشکل پیش آئی۔مجھے تو پی ایس ایل کا بھی درست انداز میں نام نہیں آ رہا اور ’گروو میرا‘ کی دھن انگریزی سٹائل میں تھی، تاہم انہوں نے اسے بھی گاکر خود کو منوایا۔ نصیبو لال نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی گائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ روایتی اور منفرد انداز کے امتزاج میں انگریزی اسٹائل میں بھی قومی ترانہ گا سکتی ہیں۔اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جس طرح پی ایس ایل 6کے گانے کو بڑے پیمانے پر بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے اسی طرح ان کے گائے گئے قومی ترانے کو بھی لوگ پسند کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *