وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے ..

لاہوروزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال ، سینیٹ انتخابات اور پارٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیرا عظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کر کے انہیںمنایا جائے ، اپوزیشن کو ناراض اراکین سے فائدہ نہ اٹھانے دیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *