وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نےپلاسٹک کی روزمرہ اشیاء بیچنے والی طالبہ کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی ہدایت پر مشیر برائے سیاحت و پی ایچ ایز آصف محمود نے تعلیم اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے پلاسٹک کی روزمرہ اشیاء بیچنے والی لڑکی کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق بھی موجود تھے، طالبہ نے مالی معاونت کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم دوست انسان ہیں اور مالی معاونت سے وہ اپنی تعلیم آسانی سے جاری رکھ سکیں گی، واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طالبہ کی تصویر جس میں وہ اپنی تعلیم اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے اپنی والدہ کے ساتھ پلاسٹک کی روزمرہ اشیاء فروخت کرتی ہے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طالبہ کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *