وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کےپلاٹ پر قبضہ کیس میں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

لاہورڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی )پولیس شارق جمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کےپلاٹ پر قبضہ کیس میں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اقتدارمیں آکر کئی بار انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھڑوانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی، اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا۔شارق جمال کا کہنا تھا کہ اس کیس کے تمام ملزمان کا چالان بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *