وزیراعظم دیکھیں ان کو کس قدر بے دردی سے قتل کیا گیا، کوئٹہ دھرنے میں شریک لڑکی وزیراعظم کو پکارتے پکارتے بےہوش ہو گئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں قتل کیے گئے کان کنوں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن میں ادا کردی گئی ہے۔کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں کان کنوں کے نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین علی زیدی، زلفی بخاری، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو بھی شریک ہوئے.مظاہرین چھ روز تک اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر بیٹھے رہے، ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے وہ میتوں کی تدفین نہیں کریں گے۔اسی حوالے سے اب دھرنے میں شریک ایک لڑکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان سے کوئٹہ آنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔لڑکی کہتی ہے کہ عمران خان ایک بار یہاں پر آو، ان شہیدوں کے گلے دیکھو،صرف ایک بار یہاں آ کر دیکھو کہ ان کو کس قدر بےدردی سے قتل کیا گیا ہےوزیراعظم کو پکارتے پکارتے لڑکی بے ہوش ہو جاتی ہے جس کے بعد دیگر شرکاء ان کو سہارا دیتے ہیں،یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کسی بھی شخص کو جھنھجوڑ دینے والی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *