وزیراعطم تعزیت کیلئے جانے پر یقین ہی نہیں رکھتے‘

بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ توہم پرست ہیں یا شاید وزیراعطم عمران خان سے کسی نے یہ کہا ہے کہ تعزیت کیلئے نہیں جانا ، سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا تبصرہ

عمران خان اس بات پر یقین ہی نہیں رکھتے کہ تعزیت کے لیے جانا چاہیے ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ توہم پرست ہیں یا شاید ان سے کسی کی طرف سے یہ کہا گیا ہے ، یہ بات سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان کا ذاتی دوست تھا اس عرصے میں میرے خاندان میں 3 افراد کا انتقال ہوا لیکن انہوں نے کبھی تعزیت نہیں کی لیکن اس کا میں نے کبھی برا نہیں منایا کیوں کہ مجھے معلوم تھا ، وزیراعظم تو اپنے قریبی ساتھی نعیم الحق کی تعزیت کے لیے بھی نہیں گئے کیوں کہ وزیر اعظم کے مسائل ہیں جب انہوں نے دھرنے کے ذریعے دباو میں لانے والی باتی کہی تو میں اس سے پہلے ہی جملہ اپنے نوٹس میں لکھ چکا تھا۔
تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ میں نے ایک وفاقی وزیر سے بات کی کہ وہ کیوں وہاں نہیں گئے اس سے تو سیاسی نقصان ہوگا ، اس کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بالکل سیاسی نقصان تو ہورہا ہے ، آپ تو ہر وقت ان کے ساتھ رہتے تھے آپ انہیں ہم سے زیادہ جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود میں نے کہا کہ نہیں آپ اپنا موقف بتائیں جس کے جواب میں وفاقی ویزر نے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان پر کسی بھی بات کے لیے دباو ڈالا جاتا ہے چاہے وہ صحیح بات کے لیے ہی کیوں نہ ہو تو وہ اس پر ردعمل دیتے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان بزدل آدمی نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *