می ٹو‘مہم نے عرب ممالک کے دروازوں پر دستک دینا شروع کر دی

کویت می ٹو مہم بالی وڈ سے شروع ہوئی تھی اور ا س نے ہالی وڈ میں بھی ناکارہ بجایا تھا۔تاہم اس کے نتائج کیا اچھے اور کیا برے ہونے مگر ایک بڑی تعداد میں سینئر لوگ بھی رسوا ہو کر رہ گئے تھے۔پاکستان میں بھی می ٹو مہم بڑے پیمانے پر جاری رہی جس سلسلے میں میشا شفیع اور علی ظفر کا معاملہ تو کورٹ کچہری تک بھی چلا گیا۔تاہم اب می ٹو کی مہم عرب ممالک کے دروازوں پر دستک دیتی نظر آتی ہے۔مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ملک کویت میں رواں ماہ فروری کے آغاز میں ایک فیشن بلاگر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے متعلق ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہاں ’می ٹو مہم‘ شروع ہوگئی۔کویت میں بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی ’می ٹو مہم‘ نے نہ صرف خلیجی ملک بلکہ دیگر عرب ممالک کو بھی ہلا کر رکھ دیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر مشرق وسطیٰ ممالک میں بھی مہم شروع ہوگی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویت میں ’می ٹو مہم‘ اس وقت شروع ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتے امریکی نژاد کویتی فیشن و بیوٹی بلاگر آسیا ال فرج نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *