
ملتان کے سینٹرل جیل موڑ پر بہاؤالدین زکریا پولیس اسٹیشن کااہلکار موبائل چھوڑ کر چائے پی رہا تھا کہ ایک چور موبائل لے اڑا، شہریوں نے ممتاز آباد کے قریب پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا، چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی شہریوں پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے بعد گاڑی بند ہونے پر شہریوں نے چور کو پکڑ کر اس کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔