لاہور لیاقت آباد کے علاقہ سلامت پورہ میں بیٹے نے ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔بتایاگیا ہے کہپینتالیس سالہ شہزادی بی بی کو اس بیٹے احمد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جس کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔