لندن کے میئر صادق خان کے بیان نے سب کو حیران کردیا 

لند ن کے میئر صادق خان نے تہلکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں کورونا کا پھیلاﺅ قابو سے باہر ہے اور ہر 30 میں سے ایک شخص کو کورونا وائرس کا مرض ہے ۔

صادق خان کا یہ بیان برطانیہ میں آگ کی طرح پھیل گیا ہے ۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر ، لندن میں کورونا وائرس کے پھیلاوکی شرح حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔برطانوی دفتر برائے قومی شماریات کے جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق لندن میں ہر 30میں سے ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہے ۔ بی بی سی کے سیاسی رپورٹر کارل مرسر کو صادق خان نے بتایا کہ لندن کے کچھ حصوں میں یہ تعداد 20 میں 1 کی افراد کی شرح پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *