*لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، دو فوجی جوان شہید، پاک فوج کا بھرپور جوابی وار

راولپنڈی: بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر دو فوجی جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آج بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی۔

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھر پور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں نائیک شاہ جہان اور سپاہی حمید شامل ہیں۔?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *