قومی ٹیم کے جارح مزاج کھلاڑی ’ایل پی ایل‘ سے دستبردار

HLN News Hd

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی قائد اعظم ٹرافی کو ترجیح دیتے ہوئے لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار

آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔جارح مزاج بیٹسمین نے لیگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے جافنا اسٹالینز کو آگاہ کردیا،جافنا اسٹالینز میں آصف علی کے علاوہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر عثمان خان شنواری شامل ہیں۔واضح رہے کہ لنکن پریمیئر لیگ 26 نومبر سے ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، اس سے قبل کورونا کے باعث ایل پی ایل تین بار ملتوی ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد حفیظ لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ حفیظ نے اجازت کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تو ان سے کہا گیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا۔محمد حفیظ نے جب یہ کہا کہ وہ چند میچز کھیل کر سری لنکا سے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں جوائن کرلیں گے تو ان سے کہا گیا کہ وہ قومی ٹیم یا ایل پی ایل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں جس کے بعد حفیظ نے ایل پی ایل منتظمین سے معذرت کرلی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *