عمران صاحب اڑھائی سال بعد عوام نے آپ کی چوری، جھوٹ، نالائقی اور لوٹ مار کا جائزہ لے کر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، مریم اور نگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب اڑھائی سال بعد عوام نے آپ کی چوری، جھوٹ، نالائقی اور لوٹ مار کا جائزہ لے کر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے،عمران صاحب سارا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کا نہیں بلکہ آپ کی عقل اور ایمانداری کے ڈیفیسٹ کا ہے،عمران صاحب اب یہ مکارانہ فراڈ، بناوٹی معصومیت اور کارکردگی کی نگرانی کرنے کے ڈرامے مزید عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اڑھائی سال بعد اپنی نالائقی ، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا ،عمران صاحب نے اڑھائی سال میں اپنے ہاتھوں ملک کی معیشت کی تباہی کا اعتراف کر لیا ،عمران صاحب یہ 1947 کے بعد پہلی حکومت نہیں ہے ،اڑھائی سال تک ہمیں بجلی کے اعدادوشمار کا ہی پتہ نہیں چلا عمران صاحب کا ایک اور ڈالرانہ اعتراف، واہ،پوری تیاری نہیں تھی، عمران صاحب کا ایک اوریوٹرن اعتراف واہ ،تین مہینے بعد حکومت کیسی چلتی ہے سمجھ آنی شروع ہوئی ، عمران صاحب کا اعتراف دراعتراف، واہ ،نالائق حکومت کبھی نہیں آنی چاہئے عمران صاحب کا اعتراف ،عمران صاحب ایک سال بعد منتخب وزیراعظم نواز شریف کا استعفی مانگنے آپ کنٹینر پر چڑھے تھے تب آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی ،5.8 فیصد پر ترقی کرتے ملک اور نواز شریف کی کارکردگی سے آپ مطمئن نہیں تھے اور آج منفی 0.4 فیصد پہ کہتے ہیں ٹائم ملنا چاہئے ،3 فیصد مہنگائی پہ آپ نواز شریف کے خلاف کنٹینر پر چڑھ گئے تھے اور آج14 فیصد پہ کہتے ہیں ٹریننگ ہونی چاہئے ،14000 میگاواٹ سستی بجلی اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پہ آپ نے بل جلائے ، سول نافرمانی کے اعلان کئے ،عمران صاحب آج کہتے ہیں کہ پاور سیکٹر کی پرفارمنس مجھے رات کو سونے نہیں دیتی عمران صاحب ڈرامے کم کردیں،عمران صاحب اڑھائی سال بعد1004 ارب ارب چینی ،250 ارب ارب آٹا ، 122 ارب ایل این جی اور ہزاروں ارب کی دوائی چوری ہو گئی اور آپ کہتے ہیں سمجھ نہیں آئی ،عمران صاحب اڑھائی سال بعد اب آپ’’ترجیحات‘‘ کا تعین کرنا شروع کر رہے ہیں، واہ ،عمران صاحب بجلی کے جس شعبے کی کارکردگی جو آپ کو رات کو سونے نہیں دیتی، نواز شریف نے 14000 میگاواٹ سستی بجلی بناکر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی،عمران صاحب معیشت اور ملکی ترقی کو تالا لگا کر کرنٹ اکاو ٴنٹس خسارہ کم ہونے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے،قوم کو مبارک ہو، اڑھائی سال بعد عمران صاحب نے وزارتوں کو کام شروع کرنے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *