عمران خان کا جادو چل گیا۔۔۔!!!افغانستان کا پاکستان کے حوالے سے شاندار اعلان

افغانستان(ویب ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خیر سگالی اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کیلئے کئی پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ہے ۔صدارتی محل سے جاری کئے گئے حکم کے مطابق ان پاکستانی قیدیوں کورہا کیا جائیگا جن کو افغانستان کی مختلف عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں ۔ حکم کے مطابق

ان قیدیوں کو رہا کیا جائیگا جن کی قید کی مدت میں ایک ماہ رہ گیا ہے اور ان کا باقی قید کی سزا معاف کر دی گئی ہے،ان پاکستانی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائیگا جنہوںنے اپنی سزا کی مدت پوری کرلی ہے تاہم جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ رہا نہیں ہوسکے صدر نے ان کو بھی معافی دیدی ہے ۔حکم میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کی بارے نہیں بتایاگیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صدرٹرمپ نے کڑواگھونٹ پیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو بالآخر اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی جس کے بعد کئی ہفتوں سے امریکی صدر کی جانب سے جاری ٹال مٹول انجام کو پہنچ گئی۔گزشتہ روز جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد اب بائیڈن انتطامیہ حکومت سازی کے لیے لاکھوں ڈالر حکومتی فنڈز سے استعمال کر سکے گی۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو فاتح قرار دیے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کیے جانے کے حوالے سے یہ پہلا قدم ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کے خط کے مطابق، فیصلہ بغیر کسی دباؤ یا خوف کے قانون اور دستیاب حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مرفی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے مجھ پر وائٹ ہاؤس کے ایگزیکٹیو حکام یا پھر جی ایس اے میں کام کرنے والوں کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا اور اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ میرے فیصلے میں تاخیر کے لیے بھی مجھے کسی کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *