صدر ٹرمپ کی ٹیبل پر موجود اس بٹن کو بائیڈن نے آتے ہی ہٹادیا، اسے دبانے سے کیا ہوتا تھا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے اوول آفس میں ’ڈائٹ کوک‘ منگوانے کے لیے لگوایا گیا بٹن بھی ہٹوا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق سابق صدر ڈونلڈٹرمپ ڈائٹ کوک کے بہت شوقین تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ دن میں 12ڈائٹ کوک پی جاتے ہیں۔ انہوں نے آفس میں ایک بٹن لگوایا تھا، جسے دبانے پر ان کے لیے ڈائٹ کوک کا ایک گلاس پہنچا دیا جاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز صدر جوبائیڈن کی اوول آفس سے جو تصاویر سامنے آئیں، ان میں یہ بٹن ان کی میز پر موجود نہیں تھا۔معروف صحافی ٹام نیوٹن ڈن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ خبر دی کہ صدر بائیڈن نے ڈائٹ کوک بٹن ہٹوا دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 2019ءمیں جب میں نے ڈونلڈٹرمپ کا انٹرویو کیا تو میں دوران انٹرویو میں حیران ہو رہا تھا کہ یہ چھوٹا سا سرخ رنگ کا بٹن کس لیے ہیں۔ 

ٹام نیوٹن نے لکھا ہے کہ کچھ دیر گزرنے پر ٹرمپ نے وہ بٹن دبایا اور فوری طور پر ان کے لیے ڈائٹ کوک پیش کر دی گئی۔اب یہ بٹن اوول آفس سے نکال دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن شاید اپنے پیشرو کی طرح سافٹ ڈرنکس کا شوق نہیں رکھتے تاہم ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ آئس کریم بہت پسند کرتے ہیں۔ آئس کریم میں انہیں ونیلا اور چاکلیٹ فلیورز پسند ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *