شادی کی تقریب میں دولہے کا دلہن پر ’حملہ‘، لیکن ہوا کیا تھا؟ فوٹیج وائرل ہونے کے بعد دلہن بھی بول پڑی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں اپنی دلہن کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے دلہن کو اس سے طلاق لینے کا مشورہ دینا شروع کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو ٹک ٹاک صارف @kelsboyd3نے پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کیک کے اوپر سے تھوڑی سی کریم اٹھا کر اپنے دولہا کے چہرے پر لگا دیتی ہے جس پر دولہا غصے میں آ جاتا ہے اور پورا کیک اٹھا کر دلہن کے منہ پر دے مارتا ہے۔

ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 28لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ اس دلہن کو ابھی اپنے اس جارح مزاج دولہا سے طلاق لے لینی چاہیے۔ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”اگلا لیول طلاق ہے۔“ ایک آدمی نے کہا کہ ”اگر آپ کو شادی کے دن ہی طلاق لینی ہو تو ایسی حرکت کر دیجیے۔“ تاہم اس معاملے پر خود دلہن کا کہنا ہے کہ غلطی دراصل خود اس کی ہے۔ نہ وہ پہلے دولہا کے منہ پر کریم لگاتی اور نہ وہ غصے میں آ کر اس کے منہ پر کیک مارتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *