سرگودھا‘بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے بھائی نے فائرنگ کر کے بیوی ..

سرگودھابیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے بھائی نے فائرنگ کر کے بیوی کے قاتل چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے دوہرے قتل کی واردات کے مقتولین دیور بھاوج کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور جائے واردات سے شوائد حاصل کرتے ہوئے مقدمہ قتل میں مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوا لی کے گاوں یاروخیل میں گھر یلو تنازعہ پر نوجوان دیور الیا س نے فائرنگ کرکے اپنی بھاوج کو قتل کردیا جس پر بیوی کے قتل پر مشتعل شوہر نور مست نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی الیا س کی جان لے لی۔اور جائے وار دات سے فرار ہو گیا۔معلوم ہوا کہ یاروخیل کے گوڈل برداری کے گھرانے میں صبح سویرے 2 بھائیوں نور مست اور الیاس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔جس میں دیور الیاس نے فائرنگ کر کے اپنی بھاوج کو قتل کردیا جس کے بدلہ میں مقتولہ کے شوہر نور مست نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی الیاس کو گولی مار دی۔اس طرح گوڈل برادری کے گھر میں دیور بھاوج دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں اور پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شوائد حاصل کر کے ان کی روشنی میں مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔ ملزم نور مست کی تلاش میں چھاپے مارتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ نور مست کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *