سال تبدیل ہوتے ہی مہنگائی کو بھی پر لگ گئے، پہلے ہفتے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد سال2021 کا پہلاہفتہ عوام پربھاری رہا، چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ درآمد اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھےہفتے بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ چینی کی اوسط قیمت 90 روپے چھ پیسے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گھریلو سلنڈر 144روپے 32 پیسےمہنگا ہوا، گھی ایک کلو آٹھ روپے، دال چنا 32 پیسے، دال مونگ دو روپے 14 پیسے  اور دال ماش کی قیمت میں ایک روپے67 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا اور مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔  رپورٹ کے مطابق ٹماٹر چھ روپے 58 پیسے، پیاز دو روپے، انڈے سات روپے 49 پیسے جبکہ آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *