راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پنجاب حکومت کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو گازمینداروں کی زمینیں ہتھیائے جانے کا گھناؤنا کھیل رچایا جارہا ہے،عوام سراہپااحتجاج

لاہور موجودہ حکوت نے کوئی واضح بڑا اور اہم ترقیاتی منصوبہ اس ڈھائی سال کے عرصہ میں مکمل نہیں کیا کہ جس کا کریڈٹ لیا جا سکے۔آ جا کر راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہی ہے کہ جس کا کام حکومت جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔مگر وہاں بھی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے معاملات کھل کر سامنے آ رہے ہیں،ایک طرف زمین کے مالکان ہیں جو حکومت کی ناانصافی پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ا ور آئے دن احتجاج کرتے اور سرکاری دفاتر کی توڑ پھوڑ کرتے نظر آتے ہیں جن کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ رہی ہیں۔
زمین مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی زمینیں اونے پونے دام خریدی جا رہی ہیں اور یہ ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جس حوالے سے انہوں نے کورٹ میں بھی کیس دائر کررکھا ہے اور دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔جبکہ اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو گا کیونکہ انویسٹرز نے پنجاب حکومت پر دباؤ ڈالا ہوا ہے کہ یہ زمینیں اونے پونے داموں خریدنی ہیں اور ان سب زمینیوں کو دریا برد کر کے ان کی لاگت کم سے کم ظاہر کرنی ہے تاکہ کل کو وہ خود پیسے کما سکیں پروگرام میں موجود ساتھی اینکر عارف حمید بھٹی نے کہاکہ میں بتاتا چلوں کہ اس پراجیکٹ میں پنجاب کے دو وزیروں نے بھی دو ڈھائی ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔صحافی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے اس بات پر ناراض ہو رہے ہیں کہ وہ تالیاں کیوں نہیں بجاتے اور بڑے فخر سے کہہ رہے ہیں کہ راوی اربن منصوبے میں انہوں نے اربوں روپے کی بچت کی ہے تو ان کی گزارش میں عرض ہے کہ کمائی حکومتیں نہیں کیا کرتیں وہ تو سہولت کار ہوتی ہیں اصل کمائی انویسٹرز کیا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *