دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھنویں کاٹ دیں شادی کے چھ ماہ بعد پتہ چلا کہ خاتون کا پہلے بھی نکاح ہو چکا ہے جس پر تلخ کلامی ہوئی،بے ہوش کر کے جیب سے 50 ہزا روپے بھی نکال لیا۔ مظلوم شوہر تھانے پہنچ گیا

رحیم یار خان دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھنویں کاٹ دیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھنویں کاٹ دیں۔متاثرہ شخص نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی ،بعد میں پتہ چلا کہ خاتون کا پہلے بھی نکاح ہو چکا ہے جس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
مظلوم شوہر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تلخ کلامی پر دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں نے نشہ آور چیزیں کھلا کر مونچھیں اور بھنویں کاٹیں۔جب کہ جیب سے پچاس ہزار روپے نکالتے ہوئے موٹر سائیکل چھین لیا۔مزید کہا کہ ملزمان نے میرا ناک کاٹنے کی بھی کوشش کی۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی اور چھاپے بھی مارے جائیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دوسری شادی پر لڑائیوں جھگڑوں کے کئی واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔جب کہ سیالکوٹ میں پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت نہ دیے جانے پر ڈاکٹر نے خود کشی کرلی ، سیالکوٹ کے نواحی علاقہ بھوپال کا رہائشی ایک 40 سالہ دانتوں کا ڈاکٹر زبیر احمد دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا ، جس کے لیے اس نے اپنی پہلی بیوی سے اجازت طلب کی تو اس نے صاف انکار کردیا ، جس کی بنا پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہریلی گولیاں کھالیں ، طبعیت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *