خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے منتقل کیے جانے کا معاملہ، کشمالہ طارق نے صحافی کو اپنا موقف دے دیاکشمالہ طارق سے میری بات ہوئی ہے انہوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نجی ٹی وی چینل کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا دفاع کرنے پر نوٹس لیا،سرکاری اداروں میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا، یہ سب مجھے خاموش کروانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مبشر لقمان کا دعویٰ

اسلام آباد نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نےکشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے منتقل کیے۔۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میں نے اس حوالے سے کشمالہ طارق کا موقف لیا،میں اس موضوع پر بغیر موقف کے بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیمرا کے اندر نجی ٹی وی چینل کے حوالے سے ہراسمنٹ کے نوٹسز بھیجے ہوئے ہیں۔
کشمالہ طارق کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواتین کو ہراساں کرنے کا دفاع کیا گیا،کیونکہ وہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی ہیں اس لیے انہیں اس سلسلے میں بہت شکایات موصول ہوئیں۔جب انہوں نے اس معاملے کے علاوہ سرکاری اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کا بھی نوٹس لیا تو کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ یہ سارا کھیل مجھے چپ کرانے کے لیے رچایا گیا ہے۔مذکورہ میڈیا گروپ حکومت کا بھی قرییی چینل سمجھا جاتا ہے اس نے خواجہ آصف کے حوالے سے یہ کہانی بنائی۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہب اگر آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے گئے تو اس بات کی مکمل طے تک جائیں۔دیکھا جائے کہ ان پیسوں کا بیک گراؤنڈ کیا ہے اور اس کا کہاں استعمال کیا گیا۔میں خواجہ آصف کو نہیں جانتا لیکن کشمالہ طارق کو جانتا ہوں،یہ سب ان کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
کشمالہ طارق کے خلاف مہم چلائی گئی، جب کہ وہ اب اپنی شادی شدہ زندگی بہت خوشی سے گزار رہی ہیں۔لہذا کشمالہ طارق نے ایسے الزامات کی تردید کر دی ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *