تمام500 کےوی اور220 کےوی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری، گڈو پاور پلانٹ سے بھی ڈیرہ غازی خان اور رحیم یارخان کو بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی

اسلام آباد نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا ترسیلی نظام بحال کردیا گیا ہے، تمام 500 کےوی اور220 کےوی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے، گڈو پاور پلانٹ سے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں این ٹی ڈی سی کا ترسیلی نظام بحال ہوگیا ہے۔ تمام500 کےوی اور220 کےوی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ گڈو پاورپلانٹ سے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر نے بجلی بریک ڈاؤن کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔
اسی طرح اسلام آباد، جہلم، گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز رات ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس پر مختلف چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں بھی کی گئیں۔ جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث موبائل سروس بھی متاثر رہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند رہیں، مختلف شہروں میں کالز اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس محدود ہوگئی تھیں۔موبائل فون ٹاورز کو بجلی کی عدم فراہمی سے سروس متاثر ہوئی ،کمپنیوں کے ٹاورز کو متبادل توانائی کی فراہمی کا نظام بھی غیر فعال رہا ، بعض علاقوں میں کمپنیوں کے ٹاورز کو چلانے والے جنریٹرز بھی بند کردیئے ، عوام کو سگنلز کی کمی یا بندش سے مواصلاتی رابطوں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ جب صبح ہوئی تو لوگوں کو پانی کی قلت اور دوسرے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *