ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے ، وزیراعظم

ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے ، وزیراعظم

پاکستان کی معیشت مستحکم اور درست سمت کی جانب گامزن ہے ، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثرہوئی ، دنیا کے مقابلے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ترجیح دی ، وزیراعظم عمران خان کا عالمی اقتصادی فورم ’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ‘ سے خطاب

رپورٹ: ساجد علی 
اسلام آباد – وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے ، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم  عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم ’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثرہوئی، پاکستان کی معیشت مستحکم اور درست سمت کی جانب گامزن ہے، کورونا کے دوران مزدورطبقے کا خیال رکھا گیا، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پرعمل کیا، دنیا کے مقابلے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ترجیح دی، کورونا کنٹرول کرنے کے ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچایا، مالیاتی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے چیلنجزتھے ہاٹ اسپاٹس کا پتہ لگا کراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا،  پاکستان کا 80 فیصد مزدورطبقہ غیرروایتی شعبوں سے وابستہ ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے غیر ضروری اجتماعات پرپابندی لگائی ، حکومتی اقدامات کے ذریعے معیشت کو کورونا اثرات سے بچایا ، ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے ، احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی گئی، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے،فیصل آباد میں لیبرکی کمی کا بھی سامنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں 40 ارب ڈالرکا فرق تھا ، لاک ڈاؤن کے ساتھ یومیہ اجرت والوں کو تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا ، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، ہم نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں کیں، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے، سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنرمند افراد کی ضرورت ہے، افغان امن ڈائیلاگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *