بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ، بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ ..

شادی کا بدلہ لینے کے لیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان نے بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ بہنوئی کی بہن سے لے لیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ایس پی عابد قائم خانی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا،پولیس نے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو شہر سے باہر لے جایا جا چکا ہے جس پر پولیس نے حیدرآباد کارروائی کرتے ہوئی مغویہ کو بحفاظت بازاب کرا لیا جب کہ ملزم منان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
ایس پی عابد قائم خانی کے مطابق ملزم منان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر وہ آگ بگولا ہو گیا۔
اس سے قبل اس نے اپنی بہن اور زبردستی بننے والے بہونیی کو سمجھایا تھا لیکن دونوں نہیں مانے،طیش میں آکر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے پہوئے بہنوئی کی بہن کو اغوا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ اس کے ساتھ زیادتی بھی کی۔ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم اور مغویہ کا طبی معانہ کرایا جا رہا ہے جب کہ مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔کیس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اوکاڑہ کے نواح میں گھر میں اکیلا پا کر نویں کلا س کے طالب علم کو اوباش نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، بتایا گیا ہے کہ حامد شاہ کالونی کا رہائشی عبدالرحمن جوکہ نویں کلا س کا طالب علم ہے گھر میں اکیلا تھا،عبداللہ ولد شیر محمد گھر میں گھس آیا جس نے زبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا لڑکے کی چیخ و پکا ر سن کے اہل محلہ آگئے ملزم فرارہوگیا بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں بھی سکول آتے جاتے اوباش اسے ہراساں و پریشان کرتا تھا اور بلیک میل کرتاتھا پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *