بھولی بھالی عوام کو کتنے عرصے تک لوٹتا رہا ڈھونگی پیر ۔؟

فیروز وٹواں میں ڈھونگی پیر حکیم ان پڑھ ڈاکٹر شعبدہ باز عبدالمجید نے بھولی بھالی عوام کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر، کلام الہی کے نام پر پھونک مارنے کی فیکس فیس جبری 1000روپے ۔عوام کو فی سبیل اللہ کے نام پر کہہ کر ڈرادہمکاکر زبر دستی رقم کا مطالبہ کرتا ہے اپنے کالے علم کی تباہی سے ڈرا کر رقم بٹورتا ہے لٹے پٹے سائلین کی دہائیاں

فیروز وٹواں میں مکی روڈ پر مستری عبدالمجید فرنیچر والے نے اپنے دفتر کے باہر بورڈ پر کلام الہی دم دررود کے ذریعے ہر مرض کا علاج کا بورڈ نصب کیاہوا ہے اس ان پڑھ ڈھونگی مستری جس کے کئی نام ہیں حکیم،ڈاکٹر،عالم بابا،سنیاسی، ہڈی جوڑ،پھٹوں کا سپیشلسٹ،بھولی بھالی مہنگائی بے روز گاری سے تنگ مایوس عوام کلام الہی فی سبیل اللہ کے نام پر دم کروانے کاروبارمیں بندش،رشتے میں رکاوٹ،تاویز،نوجوانوں میں عشق کا جنون معشوق آپ کے قدموں میں وغیرہ کے لیے اس ڈھونگی کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں دم کرنے کے بعد 1000ہزار روپے کی ڈیمانڈ کرتا ہے اگر کوئی کم پیسے دے تو اپنے گھوسٹ کالے علم کی دھمکی کہ میں اپنے علم سے تمہارے سارے خاندان کو بھسم اور مشکلات میں ڈال دوں گا۔ اسی ڈر اور خوف بلیک میلنگ سے اس ڈھونگی دم درود کرنے والے کے ہاتھوں کئی مجبور اور بے بس لوٹ چکے ہیں، اور اپنے لاکھوں روپے اس ڈھونگی پیر کی نظر کر چکے ہیں۔ نہ اس ان پڑھ عبدالمجید مستری کے پاس کوئی ڈگری ہے اور نہ علم، اہل علاقے کے لوگوں نے ڈی سی شیخوپورہ، سی او ہیلتھ شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کے اس گھوسٹ حکیم،ڈاکٹر اور چھوٹے پیر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ شریف النفس لوگوں کو لوٹنے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے والے ان پڑھ ڈاکٹر حکیم سے بچ سکیں۔

Monday
9:00 am – 5:00 pm
Tuesday
9:00 am – 5:00 pm
Wednesday
9:00 am – 5:00 pm
Thursday
9:00 am – 5:00 pm
Friday
9:00 am – 5:00 pm
Saturday
Closed
Sunday
Closed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *