
انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں بالخصوص حال ہی میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت اور مِس ایڈونچر کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی اور ملک کے وقار اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔قبل ازیں کنٹرول لائن پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔