بھارتی فوج کی ایل او سی پر خودکار ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اندھا دھند فائرنگ سے بڑوھ اور خنجر سیکٹر میں 2 بزرگ شہری شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر بڑوھ اور خنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، اندھا دھند فائرنگ سے 2 بزرگ شہری شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بڑوھ اور خنجر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو مارٹر گولوں اورخود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 بزرگ شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یکم جنوری سے اب تک 38 بار سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *