بچوں کو ناجائز ہونے کا طعنہ، ماں نے سگے بچوں کو جلا کر راکھ کر دیاملزمہ نے انکشاف کیا کہ اُس کی شادی وٹے سٹے کی تھی، سسر ال والے کردار پر انگلی اُٹھایا کرتے تھے اور بچوں کو ناجائزہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے، جس پر طیش میں آ کر ماں نے اپنے سگے بچوں کو آگ لگا کر قتل کر دیا

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں انتہائی افسوسناک واقعہ ، ماں نے سگے بچوں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ تنزیلہ سے جب پولیس نے تفتیش کی تو اُس نے سب کچھ اگل دیا۔ ملزمہ نے پیٹرول منگوا کر بچوں کو آگ لگا دی۔ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اُس کی شادی وٹے سٹے کی تھی، سسر ال والے کردار پر انگلی اُٹھایا کرتے تھے اور بچوں کو ناجائزہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے، جس پر طیش میں آ کر ماں نے اپنے سگے بچوں کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔
خیال رہے کہ تحقیق شروع ہونے سے قبل یہی کہا جا رہا تھا کہ بچے آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہوئے، تاہم تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ماں نے ہی اپنے بچوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں چار روز قبل پیش آیا تھا ، جس میں واقعے آتشزدگی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔پولیس کی تحقیقات میں سگی ماں تنزیلہ تین سالہ عبدالرحمن اور چار سالہ فیضان کی قاتل نکلی۔تاہم پہلے تحقیق میں پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ گھریلو ناچاقی پرپیش آیا، جس کی وجہ سے ماں نے دو بچوں کو آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے پہلے کہا تھا کہ میاں بیوی میں جھگڑا کے بعد ماں نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام اٹھایا، جھلسے والے بچوں کی عمر 3 اور 2 سال ہے۔تین سالہ بیٹے کا نام فیضان اور دو سالہ بیٹے کا نام عبدالرحمن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *