برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ اپریل 2021 سے لاہور کے لئے پروازیں آپریٹنگ نہیں کی جائیں گی ، برٹش ایئرویز

برطانوی فضائی ادارے برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپریل سے پروازیں عارضی طور معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2021 سے لاہور کے لئے پروازیں آپریٹنگ نہیں کی جائیں گی۔ پروازوں سے متعلق ردو بدل آتی ہے تو مسافروں کو آگاہ کیا جائے گا، مسافر پروازوں سےمتعلق برٹش ایئر ویز کی ویب سائٹ BA.com پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پروازوں کی معطلی موسم گرما کے نظام الاوقات میں متعدد تبدیلیوں کے تحت کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *