بارہ سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت وجرمانے کی سزا سنا دی گئی

فیصلے میں مجرم محمد ایوب کو موت کی تصدیق تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544/اے کے تحت جرمانہ کی رقم متاثرہ فریق کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ، فیصلے کے مطابق جرمانہ کی رقم نہ ہونے کی صورت میں مجرم کی اراضی ضبط کرکے رقم دی جائے ،عدم ادائیگی جرمانہ چھ ماہ قید کی بھی سزا سنا دی گئی ،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382/ بی کے تحت حوالات میں گزاری مدت بھی سزا میں شامل ہے ،راجہ ایوب کے خلاف جنوری 2019 کو تھانہ رتہ امرال میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔سی پی او محمد احسن یونس نے فیصلے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجرم کو سخت سزا دلوانے پر تفتیشی اور لیگل ٹیم داد کی مستحق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *