افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف سے چیئرمین افغان حزب وحدت اسلامی کی ملاقات، خطے میں امن واستحکام اور افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال، افغانستان میں امن واستحکام اورخوشحالی تمام ہمسایوں کے مفاد میں ہے۔ آرمی چیف کی کریم خلیلی سے گفتگو

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں امن واستحکام اورخوشحالی تمام ہمسایوں کے مفاد میں ہے، چیئرمین افغان حزب وحدت اسلامی کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات پرآرمی چیف کے وژن کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ افغانستان میں خوشحالی تمام ہمسایوں کے مفاد میں ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور اس کے اپنے مفاد میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *