اسلحہ سمگل کرنے کی ناکام کوشش

ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)
ہنگوپولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ٹل پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کے نتیجے میں بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔حراست میں لئے گئے اسلحہ سمگلر کا تعلق ضلع کرم سے ہے جسکے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پکڑاگیااسلحہ قبائلی ضلع کرم سےہنگوکےراستے پشاور سمگل کیاجارہاتھا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹل محمودخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹل اسدزبیرخان کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ تورغرچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں قبائلی ضلع کرم سے پشاور جانیوالی فلائنگ کوچ نمبرCN 4230 کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانےمیں انتہائی مہارت سے چھپایاگیااسلحہ برآمد کرکے گاڑی میں سواربین الصوبائی اسلحہ ڈیلرززمان ولدعیداکبرسکنہ متہ سنگرپاڑاچنارضلع کرم کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔پکڑے گئے اسلحہ میں چھ عددریپیٹرشامل ہے۔ ایس ایچ اومحمودخان نے بتایا کہ اسلحہ سےلدی گاڑی سمیت حراست میں لئے گئےاسلحہ کے بین الصوبائی سمگلر کے خلاف تھانہ ٹل میں اسلحہ ارڈیننس کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پکڑاگیااسلحہ پاڑا چنار سے پشاورسمگل کیاجارہاتھا’جسکا گرفتار سمگلر نے اعتراف بھی کرلیاہے۔ایس ایچ اونےمزیدبتایا کہ سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کےدوران سپین ٹل میں بامسلح شخص کوحراست میں لیکران کےقبضےسےایک عددراِئفل بارہ بورمعہ بیس عددکارتوس برامدکرلئےگئے۔ایس ایچ اونے کہا کہ قیام امن اور انسداد جرائم کے حوالے سےٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سماج دشمن عناصر کو سختی سے کچلنے،تحفظ عامہ اور امن وامان برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *