
تجزیہ کار کے مطابق وہاں بات کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ پاکستانیوں پر عائد ویزہ پابندیاں جلد اٹھا لی جائیں گی جس کے ساتھ ہی پاکستانیوں کیلئے ایک بار پھر سے ویزے کھول دیے جائیں گے۔
اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ویزہ پابندی عارضی ہے ، بھارت کےیواےای سے تعلقات ہیں ، لیکن پاکستان کی اہمیت اپنی جگہ برقرارہے ، پورا یقین ہے یواے ای بھارت کے کہنے پرکبھی پاکستان سے تعلقات نہیں بگاڑے گا ، متحدہ عرب امارات کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا ، دورے میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ویزا سے متعلق پاکستانیوں کی تشویش پر یو اے ای میں بات ہوئی ، ہمیں بتایاگیاویزا معاملہ عارضی بنیادپر ہے ، ہم نےفیصلہ کیاکہ ویزوں کامعاملہ مل کر طے کرنا ہے ، اپنا نقطہ نظرپیش کرنے پر ان کی طرف سے ہچکچاہٹ دکھائی نہیں دی ، مشترکہ اعلامیےمیں یو اےای کےوزیرخارجہ نےہمارےموقف کی تائید کی ، یو اےای سے ہمارے تعلقات اچھے تھے ، ہیں اور رہیں گے ، بھارت کے بھی یواے ای سے تعلقات ضرور ہیں لیکن ہمارے تعلقات اپنی نوعیت کے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکی سمیت تمام اسلامی ملکوں سے اچھے تعلقات ہیں