اسرائیل خلیج میں ایرانی ’ریڈ لائنز‘ پار کرنے سے باز رہے، تہران کی تنبی امریکی فوج کی طرف سے کسی بھی ‘مہم جوئی‘ کی صورت میں ایران اپنا مکمل دفاع کرے گا، سع ترجمان وزارت خارجہ

اسرائیل خلیج میں ایرانی ’ریڈ لائنز‘ پار کرنے سے باز رہے، تہران کی ..

تہران ایران نے تنبیہ کی ہے کہ واشنگٹن میں 20 جنوری کو انتقال اقتدار کے قریب آتے جارہے وقت پر اگر کسی بھی طرح کی کوئی ‘مہم جوئی‘ کی گئی، تو تہران اس کا بھرپور جواب دے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں ملکی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ امریکی فوج کی طرف سے کسی بھی ‘مہم جوئی‘ کی صورت میں ایران اپنا مکمل دفاع کرے گا۔
تہران کے اس موقف سے صرف ایک ہفتہ قبل امریکی بحریہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز خلیج کے علاقے میں تعینات کر دی ہے۔ اس آبدوز کے خطے میں بھیجے جانے کو ماہرین نے ایران کے خلاف امریکی عسکری طاقت کے نئے مظاہرے کا نام دیا تھا۔
سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کو بتایا، ”ہر کوئی جانتا ہے کہ سلامتی، خاص کر قومی سلامتی کے حوالے سے ایرانی پالیسیاں کیا ہیں۔

اور ہر کوئی یہ بھی جانتا ہے کہ اگر ایران کی ‘ریڈ لائنز‘ کو پار کیا گیا، تو پھر خطرات کتنے شدید تر ہو جائیں گے۔‘‘ اس پس منظر میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، ”ہم نے امریکی حکومت اور خطے میں اپنے دوستوں کو یہ پیغام (تنبیہ) بھجوا دی ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کو اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں اور وائٹ ہاؤس سے رخصتی سے محض چند روز قبل کسی بھی طرح کی نئی مہم جوئی کا راستہ اپنانے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *