اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ کی پیشکش ، وزیر اعظم عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ کی پیشکش ، وزیر اعظم عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا گیا ، الیکشن کمیشن وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے ، پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے الیکشن کمیں کو خط لکھا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے کیوں کہ تحریک انصاف کی خواتین ارکان نے میڈیا پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے 50 کروڑ کے فنڈز دیے گئے ، اس بیان کی روشنی میں الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے خلاف فوری کارروائی کرے۔یاد رہے کہ حکومتی ایم این ایز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے ایم این اے فنڈز 15 سے بڑھا کر 50 کروڑکرنے کی بات کی ، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایم این اے فنڈز 15 سے بڑھا کر 50 کروڑکرنے کی بات کی ، یہ بات وزیراعظم نے پارلیمانی میٹنگ میں کہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان پر سب نے تالیاں بجا کر ’ویلڈن وزیراعظم‘ کے نعرے لگائے ، اس سے پہلے ایم این اے بہت رو رہے تھے کہ ہمارے کام نہیں ہو رہے ، ایم این ایز کہہ رہے تھے کہ 50 کروڑ میں تو ہمارا سارا حقلہ سنور جائے گا۔جب کہ رکن اسمبلی روبینہ جمیل کے مطابق ابھی 15 کروڑ ریلیز ہوئے ہیں ، آئندہ کے لیے 50 کروڑ کا دعویٰ کیا گیا ، وزیراعظم کے اعلان پر ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت کسی نے اعتراض نہیں کیا ، انہوں نے پہلے طے کر کے ہی بات کی ہو گی ، ہم ن لیگ پر فنڈز کے غلط استعمال پر تنقد کرتے تھے لیکن اس کا آڈٹ کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *